the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ناندیڑ4؍ستمبر(اعتمادنیوز)ناندیڑ شہرکے شیواجی نگر پولس اسٹیشن میں دو اور دھرم آباد شہر میں چوری کی ایک واردات رونما ہوئی ہے جہاں سے چوروں نے تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ کا سامان چوری کیا ہے ۔ ناندیڑ شہر کے شیواجی نگر پولس اسٹیشن ذرائع سے ملی رپورٹ کے مطابق یکم ستمبر کی شب آئی ٹی آئی کے قریب رہنے والے کرشنا رودروار اپنے افراد خاندان کے ساتھ گھر میں محو خواب تھے اسی شب نامعلوم افرادنے دوکان و گھرکاقفل توڑا اور گھر سے موبائیل فون ‘ نقد 15ہزار روپے چوری کرلئے ۔ شیواجی نگر پولس نے فریادی کی شکایت پر نامعلوم افراد کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کردیا ہے ۔ چوری کا دوسرا واقعہ کل شب نیو مونڈھا میں واقع پون ٹریڈئنگ کمپنی میں پیش آیا ۔یہاں سے چوروں نے چاول اور تور دال کے تھیلے چوری کرلئے ۔



جس کی قیمت تقریباً دیڑھ لاکھ کے قریب ہے ۔ دگمبر باپوراؤ بینڈے نے پولس اسٹیشن میں آج شکایت درج کروائی کہ نیو مونڈھا میں انکی پون ٹریڈئنگ کے نام سے چاول و دال فروخت کی دوکان ہے ۔ حسب معمول وہ کل شب ساڑھے آٹھ بجے اپنی دوکان بند کرکے گھر چلے گئے تھے ۔ اسی شب نامعلوم چور دوکان کے عقب کا ٹین توڑ کر اندرداخل ہوئے اور چاول و تور دال کے تھیلے چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ جس کی قیمت ایک لاکھ 36ہزار710 روپے ہے ۔ آج صبح 10 فریادی روزانہ کی طرح ودکان کھولنے پہنچے تو انھیں چوری کا پتہ چلا ۔انہوں نے فوری شیواجی نگر پولس اسٹیشن سے ربط قائم کیا ۔ پولس ملازمین فوری جائے واردات پر پہنچ گئے اور چوری کا پنچنامہ کرکے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا ۔ پولس انسپکٹر بھارتی کو تفتیش کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.